سوشیل میڈیا

ایک خاتون نے 5 بچیوں کو جنم دیا

ان بچیوں کے باپ پرکاش ساؤنے کہا کہ انیتا کا علاج پہلے ضلع چھترا کے ایک دواخانہ میں چل رہا تھا۔ بعدازاں کچھ طبی مسائل کے بعد اسے زچگی کے لئے رِمس لانا پڑا۔ زچگی نارمل ہوئی۔

رانچی: جھارکھنڈ کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(رِمس) رانچی میں ایک 27 سالہ عورت نے 5 بچوں کو جنم دیا۔ انیتا نامی یہ عورت جھارکھنڈ کے ضلع چھترا کی رہنے والی ہے۔ اس نے پیر کے دن 5 بچیوں کو جنم دیا۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھبوم میں این آئی اے کی تلاشیاں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج

ان بچیوں کے باپ پرکاش ساؤنے کہا کہ انیتا کا علاج پہلے ضلع چھترا کے ایک دواخانہ میں چل رہا تھا۔ بعدازاں کچھ طبی مسائل کے بعد اسے زچگی کے لئے رِمس لانا پڑا۔ زچگی نارمل ہوئی۔

زچہ‘ ڈاکٹر ششی بالا سنگھ کی نگرانی میں زیرعلاج ہے۔ رِمس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اندرون 7 ماہ پیدا ہونے والی بچیوں کا وزن کم ہے۔ انہیں نیونٹال انٹینسیو کیر یونٹ(این آئی سی یو) میں رکھاگیا ہے۔ دواخانہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی زچہ کو 5 بچیاں تولد ہوئیں۔