آندھراپردیش
ٹرینڈنگ

مسقط سے آبائی وطن واپس ہونے والی خاتون کی بس میں دل کا دورہ پڑنے سے موت

بس میں سفر کرنے والے دیگر مسافروں نے بس ڈرائیور کو اس کی اطلاع دی۔ موقع واردات پر ڈاکٹر کو طلب کیا گیا اور خاتون کی جانچ کی گئی ۔تب تک اس کی موت ہوچکی تھی ڈاکٹر نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔

آندھراپردیش: بس میں سفر کے دوران ایک خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ ہرشا بیرون ملک میں ملازمت کرتی تھی اور چھٹی ملنے پر وہ ہندوستان واپس ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

مسقط سے وجئے واڑہ ایرپورٹ پہنچنے کے بعد وہ خانگی بس کے ذریعہ وجئے واڑہ سے اپنے آبائی مقام نڈاداولو ضلع مغربی گوداوری جارہی تھی کہ سفر کے دوران ہرشا کو شدت سے سینہ میں درد محسوس ہونے لگا اور بس کی سیٹ پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

a3w
a3w