دہلی

پارلیمنٹ دراندازی کے ملزمین کو انڈیا گیٹ لے جایا گیا

دہلی پولیس کا خصوصی سیل‘ پارلیمنٹ سیکورٹی چوک کے ملزمین کو ان مقامات پر لے گیا جہاں وہ جمع ہوئے اور اس دکان پر جہاں سے انہوں نے 13/ دسمبر کو سیکورٹی دراندازی سے قبل جھنڈے خریدے تھے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کا خصوصی سیل‘ پارلیمنٹ سیکورٹی چوک کے ملزمین کو ان مقامات پر لے گیا جہاں وہ جمع ہوئے اور اس دکان پر جہاں سے انہوں نے 13/ دسمبر کو سیکورٹی دراندازی سے قبل جھنڈے خریدے تھے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
پارلیمنٹ میں سکیوریٹی شکنی کا معاملہ، اراکین پارلیمنٹ کی معطلی مانع نہیں: چدمبرم
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس: نیلم دیوی کو ایف آئی آر کی کاپی دینے پر پابندی
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار

ملزمین نے پارلیمنٹ کے روبرو انڈیا گیٹ پر جھنڈے اور دھوئیں کے کنستر تقسیم کیے تھے۔منورنجن ڈی اور ساگر شرما نامی دونوں ملزمین کو نیو فرینڈس کالونی کے مہارانی باغ علاقہ بھی لے جایا گیا جہاں انہوں نے اپنے منصوبہ پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات کی تھی۔

تحقیقات سے مانوس ایک عہدیدار نے کہا کہ ملزمین کو ان مقامات پر اس لیے لے جایا جارہا تھا تا کہ پارلیمنٹ کی دراندازی سے قبل وقوع پذیر واقعات کا پتا لگایا جاسکے۔

دریں اثناء پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے میں گرفتار تمام چھ ملزمین کے پالی گراف ٹیسٹ کی اجازت کے لیے دہلی پولیس ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔

یہ درخواست ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور کے روبرو پیش کی گئی جنہوں نے یہ نشاندہی کرتے ہوئے معاملے کی سماعت2/ جنوری تک ملتوی کردی کہ بعض ملزمین کے وکلاء موجود نہیں ہیں۔ پولیس‘ درخواست کی سماعت کے لیے تمام ملزمین کو عدالت لائی تھی۔

ملزمین منورجن ڈی، ساگر شرما، امول دھن راج شنڈے، نیلم دیوی، للت جھا اور مہیش کماوت فی الحال 5/ جنوری تک پولیس تحویل میں ہیں۔

دہلی پولیس کے وکیل اکھنڈ پرتاپ سنگھ نے قبل ازیں عدالت کوبتایا کہ ”یہ حملہ منصوبہ بند تھا۔“ انہوں نے عدالت کو یہ اطلاع بھی دی تھی کہ حملے کے پس پردہ حقیقی مقصد اور یہ کہ کیا وہ کسی دوسرے دشمن ملک یا دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ تو نہیں، اس کا پتا لگانے ان ملزمین کی تحویل میں پوچھ تاچھ ضروری ہے۔

a3w
a3w