حیدرآباد

ٹرین میں خاتون کو لوٹ کر قتل کر دیا گیا،ملزم گرفتار

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثنا، مبینہ قاتل راہول جاٹ کو گجرات پولیس نے ایک 19 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔

حیدرآباد: منوگورو ایکسپریس ٹرین میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر لوٹ کر قتل کر دیا گیا۔یہ واردات اُس وقت ہوئی جب گجرات پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر خاتون کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی

مقامی پولیس ذرائع کے مطابق، رامانما، جو کرناٹک کے بیلاری کی رہنے والی ہے، اپنے رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد کے جگت گری گٹہ جا رہی تھی اور خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے بنائے گئے ڈبے میں سفر کر رہی تھی۔

ٹرین سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی اور چیکنگ کے دوران عملہ کو ڈبے میں خاتون کی لاش ملی۔

تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے خاتون کا گلا دبا کر قتل کرکے اس کی25,000 رقم لے کر فرارہونے کا علم ہوا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثنا، مبینہ قاتل راہول جاٹ کو گجرات پولیس نے ایک 19 سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔

یہ واردات 14 نومبر کو اُدواڈا ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوئی تھی۔پوچھ گچھ کے دوران، اس نے مبینہ طور پر رامانما کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔