حیدرآباد
گرلز اسلامک آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شاندار پروگرام کا انعقاد
ڈاکٹر نازنین سادات نے پروگرام کی زینت بڑھائی۔ اس موقع پر مختلف دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں بیت بازی، اوپن مائیک، ترانہ، اور قرأت شامل تھے، جنہوں نے شرکاء کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔
حیدرآباد: گرلز اسلامک آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں تقریباً 6,000 افراد نے شرکت کی۔ نذیر الحسن نے جنت اور جہنم کے پہلو زون کا افتتاح کیا، جو روحانی بصیرت کے لیے مشہور رہا۔ سمیعہ رسول خان اور ماریہ عارف نے فن زون کا افتتاح کیا، جو اپنی دلچسپ سرگرمیوں کی وجہ سے تقریب کا مرکز رہا۔
ڈاکٹر نازنین سادات نے پروگرام کی زینت بڑھائی۔ اس موقع پر مختلف دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں بیت بازی، اوپن مائیک، ترانہ، اور قرأت شامل تھے، جنہوں نے شرکاء کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔ یہ پروگرام تعلیم، روحانیت، اور تفریح کا خوبصورت امتزاج پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں پر گہرا نقش چھوڑ گیا۔