دہلی
ٹرینڈنگ

انڈیگو فلائٹ میں خاتون مسافر کے سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا

انڈیگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’نئی دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں ہماری مسافر کی جانب سے تشویش کے اظہار کرنے کے واقعہ کا ہمیں علم ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی سے ممبئی جانے والی انڈیگو ایئرلائنز کی پرواز میں ایک مسافر خاتون کے سینڈوچ سے کیڑا نکلنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اے این آئی کی اطلاع کے مطابق ہفتہ کو انڈیگو ایئرلائنز نے اس واقعہ پر خاتون سے معافی مانگ لی ہے۔

متعلقہ خبریں
پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

اس سے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر مسافر خاتون نے اپنی پوسٹ میں اس بات کا الزام لگایا کہ ’فلائٹ کے دوران ملنے والے سینڈوچ سے کیڑا نکل آیا ہے۔‘ خوشبو گپتا نامی خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’آج انڈیگو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا ہے۔ میں باقاعدہ طور پر ای میل کے ذریعہ شکایت درج کراؤں گی۔‘

’تاہم بطور پبلک ہیلتھ پروفیشنل میں یہ بتانا چاہوں گی کہ سیںڈوچ کا معیار اچھا نہیں تھا اور فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتانے کے باوجود اُس نے یہ سینڈوچ باقی مسافروں کو دینا جاری رکھا۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’پرواز میں بچے تھے، بڑے تھے اور باقی مسافر تھے۔ اگر کسی کو انفیکشن ہو جاتا تو کیا ہوتا۔‘

اس معاملے کے بعد انڈیگو نے اپنے بیان میں خاتون سے نہ صرف معافی مانگی بلکہ معاملہ کی تفتیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انڈیگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’نئی دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں ہماری مسافر کی جانب سے تشویش کے اظہار کرنے کے واقعہ کا ہمیں علم ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مسافر خاتون کو دوران سفر پیش آنے والی پریشانی پر تہہ دل سے معذرت خواہ ہیں۔‘

a3w
a3w