شمال مشرق

ہجوم نے میری بیوی پر جانوروں کی طرح حملہ کیا، منی پور ویڈیو کیس کی متاثرہ کے شوہر کا بیان

۔ خواتین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 32 سالہ شخص جس کی شناخت ہیریم ہیراداس سنگھ کے نام سے ہوئی ہے کو ضلع تھوبل سے گرفتار کیا گیا۔

نئی دہلی: منی پور میں خواتین کو برہنہ گھومانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچ گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعہ کو بھی ان مسائل پر ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا

اب اس واقعہ کے حوالہ سے متاثرہ خاتون کے شوہر نے بیان دیا ہے۔ متاثرہ کے شوہر نے کہاکہ بھیڑ نے میری بیوی پر جانوروں کی طرح حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ک جس دن یہ ہوا وہ میرے لئے سب سے تکلیف دہ دن تھا۔

متاثرہ کے شوہر نے بتایاکہ ہجوم اس کی بیوی کو اپنے ساتھ الگ لے گئے۔ اُنہیں زبردستی کپڑے اتارنے پر بھی مجبور کیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد منی پور پولیس نے واقعہ میں ملوث 4 ملززین کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں غم وغصہ کے درمیان چیف منسٹر این بیرن سنگھ نے جمعرات کی شام کہا تھا کہ منی پور میں 2 خواتین کی برہنہ پریڈ کرنے کے ہولناک معاملہ میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ریاستی پولیس نے یہ بھی بتایاتھا کہ دو دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرفتاریوں کی کل تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ریاستی پولیس نے کہاکہ مبینہ مجرموں میں سے ایک کو جمعرات کی صبح گرفتار کیا گیا۔ خواتین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 32 سالہ شخص جس کی شناخت ہیریم ہیراداس سنگھ کے نام سے ہوئی ہے کو ضلع تھوبل سے گرفتار کیا گیا۔  ویڈیو میں سبز رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ایک شخص خاتون کو گھسیٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔

چیف منسٹر نے کہاتھا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد، ہم نے اس گھناؤنے جرم کی مذمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اسے انسانیت کے خلاف جرم کہتے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے اور اس میں ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔ این بیرن سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست قصورواروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرے گی