مشرق وسطیٰ

عراق نے سویڈن کی سفیر کو ملک بدر کردیا

عراق نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کردیا جبکہ سینکڑوں مظاہرین نے عراقی دارالحکومت میں سویڈن کے سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور اسے آگ لگادی۔

بغداد: عراق نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج کرتے ہوئے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کردیا جبکہ سینکڑوں مظاہرین نے عراقی دارالحکومت میں سویڈن کے سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور اسے آگ لگادی۔

عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ سویڈن سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا رہے ہیں۔

عراقی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق نے ملک میں سویڈن کے ایریکسن کا ورکنگ پرمٹ بھی معطل کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کےحامیوں نے کیا۔

سویڈن کے سفارت خانے کے باہر صبح سویرے مظاہرہ سوئیڈن میں قرآن کی ایک بار پھر بےحرمتی کی اجازت دیے جانے پرکیا گیا تھا۔اس دوران ہزاروں مظاہرین سویڈن کے سفارت خانے میں داخل ہوئے اور وہاں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی۔

عراق کی وزارت خارجہ نے سویڈن کا سفارت خانہ جلانے کی مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ حکومت نے متعلقہ سکیورٹی حکام کو واقعے کی فوری تحقیقات کے ساتھ ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سویڈش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے اور سفارتی عملےکی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

a3w
a3w