ایشیاء

مریم نواز کے پوسٹر کو بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پوسٹر کو بوسہ دیا اور فوراً وہاں سے بھاگ نکلا۔ یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہے۔

لاہور : پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پوسٹر کو بوسہ دیا اور فوراً وہاں سے بھاگ نکلا۔ یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑے سائز کے پوسٹر پر مریم نواز کی تصویر موجود ہے۔ نوجوان، جو کہ کرتا پاجامہ پہنے ہوئے تھا، اچانک آگے بڑھتا ہے، تصویر کو بوسہ دیتا ہے اور پھر تیزی سے وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔ اس دوران اردگرد لوگ موجود ہوتے ہیں اور حیرت سے یہ سب دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔ کئی صارفین نے اسے پاکستان میں خواتین کی عدمِ تحفظ کی علامت قرار دیا۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا:

ایک صارفین نے اس واقعہ کو محض مذاق قرار دیا، جبکہ کئی نے اسے خواتین کے احترام پر ایک سنجیدہ سوال کھڑا کرنے والا عمل بتایا۔

مریم نواز نہ صرف پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں بلکہ ملک کے مستقبل کی بڑی سیاسی قیادت کے طور پر بھی دیکھی جاتی ہیں۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے بانی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی ہیں۔

ابتدا میں براہ راست سیاست میں متحرک نہیں تھیں، لیکن 2010 کے بعد سے مسلم لیگ (ن) کے انتخابی اور سماجی پروگراموں میں فعال کردار ادا کرنے لگیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں انہوں نے پارٹی مہم کی قیادت کی۔ وہ نوجوانوں اور خواتین کو سیاست میں شامل کرنے کی بھرپور حامی ہیں۔

مریم نواز نے 2024 میں پنجاب کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا اور انہیں آئندہ کے لئے وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ کا ایک مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔