خودکشی کیلئے کھمبے پر چڑھنے والا شخص بریانی کی خاطر نیچیے اُتر گیا(ویڈیو وائرل)
پولیس نے کہاکہ جب ہم نے اسے نوکری دینے اور ایک پلیٹ بریانی کھلانے کا وعدہ کیا تو وہ نیچے اترنے پر راضی ہوگیا۔ حکام کے مطابق اگر شہری گر جاتا تو اس کا بچنا مشکل تھا کیونکہ آپس پاس بجلی کے تار بھی تھے۔

کولکتہ: کولکتہ میں خودکشی کے ارادہ سے پُل کے کھمبے پر چڑھنے والا شخص بریانی ملنے کی یقین دہانی پر نیچے اتر آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ شخص، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، موٹر سائیکل پر بیٹی کے ہمراہ سائنس سٹی پہنچا اور ایک پُل کے قریب بیچ سڑک پر رک گیا۔
اس نے بیٹی سے کہا کہ میرا موبائل فون پیچھے کہیں گر گیا ہے وہ ڈھونڈ کر لاتا ہوں۔ وہ بیٹی اور موٹر سائیکل کو بیچ سڑک پر چھوڑ گیا جس سے ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی۔ ۔
تھوڑی دیر بعد معلوم ہوا کہ وہ خودکشی کے ارادہ سے پُل کے کھمبے پر چڑھ گیا ہے۔ کھمبے کے آپس پاس لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اُس شخص نے دھمکی دی کہ وہ چھلانگ لگادے گا۔
وہاں پر موجود افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ کولکتہ پولیس ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ (DMG) اور محکمہ فائر کے ہمراہ کھمبے کے نیچے پہنچی اور اُس شخص کو بات چیت کے ذریعہ بحفاظت نیچے اتارنے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کے مطابق ہم نے اس شخص کی بیٹی سے بات کی، وہ مالی پریشانیوں کی وجہ سے سخت ذہنی تناؤ کاشکار ہے، جب ہم نے اسے نوکری دینے اور ایک پلیٹ بریانی کھلانے کا وعدہ کیا تو وہ نیچے اترنے پر راضی ہوگیا۔ حکام کے مطابق اگر شہری گر جاتا تو اس کا بچنا مشکل تھا کیونکہ آپس پاس بجلی کے تار بھی تھے۔