اسکائی لارڈ کے نام سے مشہور نوجوان یوٹیوبر کی سڑک حادثہ میں موت
ابھیودے "ایم پی ٹورازم رائڈنگ ٹور" پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ اسکائی لارڈ کو مبینہ طور پر اتوار کی دوپہر تقریباً 2 بجے نرمدا پورم-پپیریا ریاستی شاہراہ پر سوہاگ پور کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری تھی۔
بھوپال: مشہور یوٹیوبر ابھیودے مشرا جو ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فری فائر پلیئرز کے لئے اسکائی لارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، پیر کو ایک بائیک ٹور کے دوران سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد فوت ہوگیا۔
ابھیودے "ایم پی ٹورازم رائڈنگ ٹور” پر تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ اسکائی لارڈ کو مبینہ طور پر اتوار کی دوپہر تقریباً 2 بجے نرمدا پورم-پپیریا ریاستی شاہراہ پر سوہاگ پور کے قریب ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری تھی۔
مشرا، جو اندور کے رہنے والے ہیں، کے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر بالترتیب 1.49 ملین اور ساڑھے تین لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔ مشرا دیگر بائیک سواروں کے ساتھ مدھیہ پردیش ٹورازم بورڈ کے زیر اہتمام ’رائیڈرز ان دی وائلڈ‘ کے سفر پر تھے، جسے 21 ستمبر کو کھجوراہو سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا۔
اتوار کے روز، جب بائک سواروں کا گروپ پچمڑھی پہنچا اور مڈھائی کی طرف جا رہا تھا، تو نرمداپورم-پپیریا ہائی وے پر سوہاگ پور شہر کے قریب پپڑیا کی سمت سے آنے والے ایک ٹرک نے پیچھے سے یوٹیوبر کو ٹکر مار دی۔ اس ٹکر میں شدید طور پر زخمی اسکائی لارڈ کو فوری طور پر قریبی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔
اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے نرمداپورم منتقل کیا گیا اور بعد میں وہ بھوپال کے بنسل اسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کی دائیں ٹانگ اور رانوں پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔