جرائم و حادثات

شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں ایک کسان کی موت

تلنگانہ کے ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں ایک کسان کی موت ہوگئی۔ اس کسان کا تعلق لکشمی پورگاوں سے ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں ایک کسان کی موت ہوگئی۔ اس کسان کا تعلق لکشمی پورگاوں سے ہے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قدر کریں، دعاؤں اور نیکیوں میں وقت گزاریں: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی

وہ کھیت میں کام کررہاتھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی جس کے نتیجہ میں گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کے بیٹے کی چارماہ پہلے موت ہوگئی تھی جبکہ دومہینہ پہلے اس کی ماں کی موت ہوگئی تھی۔

اس کسان کی شناخت نہیں ہوسکی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔