نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی خاتون ورکرس کا احتجاج۔ کھیل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل
نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی خاتون ورکرس نے بھی احتجاج کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ میاچ کا بائیکاٹ کریں۔ کئی اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا ہے۔
نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی خاتون ورکرس نے بھی احتجاج کیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ میاچ کا بائیکاٹ کریں۔ کئی اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ میاچ پہلگام دہشت گرد حملہ متاثرین اور سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کرنے والے ہندوستانی سپاہیوں کی تذلیل ہے۔ ایکس پر پوسٹ میں عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ میاچ کھیلنا ملک کے خلاف غداری ہے اور ہرہندوستانی اس پر برہم ہے۔
سینئر پارٹی قائد منیش سسوڈیا نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے خود کہا تھا کہ بات چیت اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے ایکس پر سوال کیا کہ کیا آپریشن سندور کے شعلے اتنی جلدی ٹھنڈے ہوگئے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کرکٹ میاچ کھیلا جارہا ہے۔
عام آدمی پارٹی دہلی یونٹ کے صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی جلد اپوزیشن میں تھی تو وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ میاچس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی تھی لیکن اب وہ برسراقتدار ہے اور پہلگام حملہ کے چند ماہ کے اندر پاکستان کے ساتھ کرکٹ میاچ کرارہی ہے۔