دہلی
یکساں سیول کوڈ کو عام آدمی پارٹی کی اُصولی تائید
عام آدمی پارٹی(اے اے پی) نے چہارشنبہ کے دن یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کی ”اُصولی تائید“ کردی لیکن کہا کہ فریقین سے وسیع تر بات چیت کے بعد اتفاق ِ رائے سے اسے لاگو کرنا چاہئے۔
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی(اے اے پی) نے چہارشنبہ کے دن یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کی ”اُصولی تائید“ کردی لیکن کہا کہ فریقین سے وسیع تر بات چیت کے بعد اتفاق ِ رائے سے اسے لاگو کرنا چاہئے۔
پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری (تنظیمی امور) سندیپ پاٹھک نے کہا کہ حکومت کو سیاسی جماعتوں اور غیرسیاسی اداروں و لوگوں سے کھل کر بات چیت کرنی چاہئے۔
انہوں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ عام آدمی پارٹی یکساں سیول کوڈ کی اصولی تائید کرتی ہے۔ دستور کی دفعہ 44 بھی اس کی حمایت کرتی ہے لیکن بی جے پی حکومت کو چاہئے کہ وہ اتفاق ِ رائے کے بعد ہی یو سی سی لاگو کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ایسے مسئلہ پر اتفاق ِ رائے سے آگے بڑھنا چاہئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے دن یکساں سیول کوڈ کی پرزور وکالت کی تھی۔