بھارت

شیئر بازار میں گراوٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی دباؤ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ انڈیکس 14.84 پوائنٹس ٹوٹ کر 25,409.24 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 13.98 پوائنٹس ٹوٹ کر 29,082.18 پر کھلا۔

ممبئی: شیئر بازار میں جمعہ کو گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 129.54 پوائنٹس گر کر 58،092.56 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 44.6 پوائنٹس گر کر 17،287.20 پر کھلا۔

اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی دباؤ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ انڈیکس 14.84 پوائنٹس ٹوٹ کر 25,409.24 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 13.98 پوائنٹس ٹوٹ کر 29,082.18 پر کھلا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 156.63 پوائنٹس بڑھ کر 58222.10 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 57.50 پوائنٹس بڑھ کر 17331.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔