ایشیاء

پاکستان میں ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ اس نے اپنی قوتِ مزاحمت کو مزید مستحکم کرنے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹسٹ کیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ اس نے اپنی قوتِ مزاحمت کو مزید مستحکم کرنے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹسٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ مزائل سسٹم قوت ِ مزاحمت کو مستحکم کرنے اور خطہ میں اسٹراٹیجک استحکام بڑھانے کے لئے ہے۔

فوج نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ فلائٹ ٹسٹ کے وقت جنرل ساحر شمشاد مرزا‘ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی)‘ سینئر عہدیدار‘ سائنسداں اور دفاعی اداروں کے انجینئرس موجود تھے۔

صدر عارف علوی‘ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور مسلح افواج کے تینوں سربراہوں نے اس کامیابی پر اسٹراٹیجک فورسس کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔