سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

شعیب ملک کی تیسری بیوی ثنا جاوید کون ہیں؟

ثناء جاوید ٹیلی ویژن نگری کی جانی مانی فن کارہ ہیں۔ ثنا نے ڈراموں میں دِل چُھونے والی پرفارمنس کے بعد ہدایت کار یاسر نواز کی فلم ’مہرالنسا وی لب یو‘ میں دانش تیمور کے مدِ مقابل بطور ہیروئن کام کیا۔

لاہور: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ و ماڈل  ثنا جاوید 25 مارچ 1993میں سعودی عرب میں پیدا ہوئیں۔ جدہ کے پاکستان انٹرنیشنل اسکول سے اسکول اور کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، وہ اپنے خاندان کے ساتھ لاہور آگئیں اور بعد میں کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب، خاتون کو ہراساں کرنے پر ہندوستانی شہری گرفتار (ویڈیو)
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں افسانہ نویسی کیلئے اعزاز
سعودی عرب میں رواں برس 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا دی گئی
شعبہ عربی دہلی یونیورسٹی میں شاہ سلمان عالمی اکیڈمی برائے عربی زبان کے ایک وفد کا دورہ
View this post on Instagram

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

ثناء جاوید ٹیلی ویژن نگری کی جانی مانی فن کارہ ہیں۔ ثنا نے ڈراموں میں دِل چُھونے والی پرفارمنس کے بعد ہدایت کار یاسر نواز کی فلم ’مہرالنسا وی لب یو‘ میں دانش تیمور کے مدِ مقابل بطور ہیروئن کام کیا۔

 انہیں سب سے زیادہ مقبولیت ڈراما سیریل ’خانی‘سے حاصل ہوئی، ناظرین نے اس ڈرامے میں انہیں ’صنم خان خانی‘ کے روپ میں خُوب سراہا۔

ثناء جاوید کے قابل ذکر ٹی وی ڈراموں میں جیو کا مقبول ڈراما ’اے مشتِ خاک، رسوائی، ڈر خدا سے، رومیو ودھ ہیر، ذرا یاد کر، انتظار، کوئی دیپک ہو، چنگاری، رنجش ہی سہی، پیارے افضل، میرا پہلا پیار، رسوائی اور دوسرے ڈرامے شامل ہیں۔

 ثنا جاوید نے ٹی وی اسکرین پر جو کردار ادا کیا، اس میں اپنی لاجواب اداکاری سے یادگار بنا دیا۔ ان کی معصومیت کے ناظرین دیوانے ہیں۔ ثنا جاوید ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشہور ماڈل بھی ہیں۔

ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جیسوال کا نکاح اکتوبر 2020 میں ہوا تھا، نکاح کے بعد دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوریز بھی شیئر کی تھیں ۔

بعد ازاں دونوں نے طلاق کے ساتھ ہی نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردی تھی لیکن علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

a3w
a3w