کھیل

آسٹریلیا کی دھماکہ خیز بیٹنگ جاری، پاکستان وکٹ کیلئے ترس رہا ہے

دونوں بلے بازوں نے پہلے پاور پلے میں 82 رنز جوڑے۔ دونوں کھلاڑی اپنی اپنی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلورو: آسٹریلیا کی دھماکہ خیز بیٹنگ جاری۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر کے بعد مچل مارش نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ آسٹریلیا نے 25 اوورز مکمل ہونے تک 172 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کی اوپننگ جوڑی نے آسٹریلیا کو شاندار آغاز فراہم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کیا ڈیوڈ وارنر تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں؟ یہ رہی پہلی نظر!
شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشرپٹیل
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
ڈیوڈ وارنر پر 12 لاکھ روپئے جرمانہ
وارنر کو باکسنگ ڈے ٹسٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے تھا:پانٹنگ

دونوں بلے بازوں نے پہلے پاور پلے میں 82 رنز جوڑے۔ دونوں کھلاڑی اپنی اپنی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

 پاکستان نے اس اہم میچ میں اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا 18 واں میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

 اس میچ میں جہاں ایک طرف آسٹریلیا کی نظریں ٹورنامنٹ کی دوسری جیت پر لگی ہوئی ہیں تو دوسری جانب پاکستان میگا ایونٹ کی تیسری جیت درج کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنے کے بعد اس میچ میں اتر رہا ہے جب کہ اپنے آخری کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔