تلنگانہ

لوک سبھا انتخابات۔عملہ کو تربیت، یکم فروری سے ای وی ایم کی پہلی کھیپ کی جانچ:چیف الکٹورل آفیسر تلنگانہ

تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے عملے کو تربیت دی جا رہی ہے اور یکم فروری سے ای وی ایم کی پہلی کھیپ کی جانچ کی جائے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے عملے کو تربیت دی جا رہی ہے اور یکم فروری سے ای وی ایم کی پہلی کھیپ کی جانچ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

انہوں نے نیشنل ووٹرس ڈے کے سلسلہ میں ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جن کی عمر 18 سال ہوگئی ہے،ان کا ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔

ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ہی ہم جمہوریت میں اپنی ذمہ داری کو پوراکرپائیں گے۔ مرکزی الیکشن کمیشن رائے دہندوں سے یہی چاہتا ہے۔ اس کے لیے کئی طرح کے بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔نیشنل ووٹرس ڈے ان میں سے ایک ہے۔ 2011 سے ہر سال یہ دن مختلف موضوعات کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اس مرتبہ بھی نوجوانوں کے رائے دہندوں کے طورپر ناموں کے اندراج، ووٹر لسٹ میں پتہ کی تبدیلی اور ووٹنگ فیصد بڑھانے پر توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ جمہوری نظام میں ووٹ ایک ہتھیار ہے۔ یہ لاکھوں افرادکی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔

مرکزی الیکشن کمیشن 25 جنوری کو قومی ووٹر ڈے منارہا ہے تاکہ سب سے اہم ووٹ کے بارے میں مزید بیداری پیدا کی جا سکے۔ ہر سال 25 جنوری کو ہونے والے ووٹ فیسٹیول میں ووٹ کے حق کے لئے نام کے اندراج، ووٹنگ کے عمل وغیرہ کے بارے میں بیداری کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں، اسی لئے جاریہ سال کا قومی ووٹر ڈے بہت خاص ہے۔

a3w
a3w