حیدرآباد

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے 5سالہ معذور بچے کا اغواء

پولیس کی جانب سے ملزمین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔اس مقصد کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔تاکہ پتہ لگا کر بچے کو چھٹکار دلایا جاسکے۔

حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے ایک 5سالہ معذور بچے کا دو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی اور شبہ کیا ہے کہ جمعہ کو پیش آئے اغواء کے واقعہ میں بیگنگ مافیا ملوث ہے۔

متعلقہ خبریں
’’ اسریٰ ‘‘ نام رکھنا
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
ریچھ کے حملہ میں لڑکی کی ہلاکت کا شبہ
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل
بنگلورو میں القاعدہ کا مشتبہ دہشت گرد گرفتار

تلنگانہ کے ضلع میدک کے ساکن درگیش نے شکایت کی ہے کہ ان کا بیٹا شیوا سائی  جمعہ کی صبح سے لاپتہ ہے، وہ اپنے بیٹے کے ساتھ جو کہ گونگا اور بہرا ہے  جمعہ کو اولین ساعتوں میں تروپتی سے یہاں پہنچے تھے۔کیونکہ ان کے آبائی ٹاؤن کیلئے اس وقت بس دستیاب نہیں تھی۔

اس لئے انہوں نے ریلوے  اسٹیشن پر انتظار کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے لڑکے کو چھوڑ کر واش روم گئے تھے اور جب واپس ہوئے تو وہاں بچہ نہیں تھا۔

 انہوں بچے کو تلاش کیالیکن بچہ کہیں نظر نہیں آیا۔جس کے بعد وہ ریلوے پولیس سے رجوع ہوئے۔درگیش کی شکایت پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ دو نامعلوم افراد بچے کو اٹھاکر لے جارہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملزمین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔اس مقصد کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔تاکہ پتہ لگا کر بچے کو چھٹکار دلایا جاسکے۔

a3w
a3w