حیدرآباد

شہر حیدرآباد میں بکروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں عید الاضحی کے سلسلہ میں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں عید الاضحی کے سلسلہ میں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد

بازاروں میں بڑے پیمانہ پر بکرے نظر آرہے ہیں تاہم عوام نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال بکروں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے۔

عوام نے کہاکہ ایک بہتر بکرے کی قیمت 6000تا8000روپئے قبل ازیں تھی تاہم اس مرتبہ ایک بکرے کی قیمت تقریبا   10 تا 12 ہزار روپئے ہوگئی ہے۔

اس مرتبہ مہنگے بکرے فروخت ہورہے ہیں اور قربانی دینے والے افراد ان کی خریداری کے لئے مجبور ہیں۔

عوام نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دو دنوں کے دوران بکروں کی قیمتوں میں کمی کے آثار ہیں۔

بعض افراد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بکرے کی قیمت گذشتہ سال کم تھی تاہم اس مرتبہ اس کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اس مرتبہ کاروبار بھی کم ہوگیا ہے۔بقرعید کے سلسلہ میں قربانی کے لئے تلنگانہ کے اضلاع سے ریاستی دارالحکومت کے لئے بڑی تعداد میں بکرے لائے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر میں عید الاضحی کے پیش نظر بکروں اور مینڈھوں کی فروخت میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع کے علاوہ راجستھان‘ اڈیشہ‘ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں سے لاریوں اوردیگر گاڑیوں میں بکروں کی بڑی تعداد کو فروخت کے لئے حیدرآبادلایا جا رہا ہے، جہاں مختلف مقامات پرعارضی طورپر شامیانے ڈالتے ہوئے ان بکروں اور مینڈھوں کی فروخت کی جارہی ہے۔

اس مرتبہ بکروں کی فروخت کے نئے عارضی مراکز کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان بکروں کی فروخت کرنے والے تاجروں نے بتایا کہ بکروں کے فروخت میں کافی احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔

خوبصورت اور بڑے سینگوں والے بکروں کی قیمت زیادہ ہے۔