آندھراپردیشتلنگانہ

تلنگانہ اور اے پی میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

ہری مرچ کی قیمت فی کلو200روپئے تک جاپہنچی۔ایک کلوترائی،سیم کی پھلی120روپئے فی کلو ہوگئی ہے۔

سبزیوں کی قیمتوں میں 60 تا 80 روپئے کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔

چلرفروشی کے بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

گاجر کی قیمت فی کلو120روپئے درج کی گئی ہے۔ناموافق موسمی حالات کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

شہر کے رعیتوبازاروں کے تاجروں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت 120روپئے فی کلو فروخت کرنے کیلئے وہ مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقامی سبزیوں میں کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بنگالورو، شولاپورسے سبزیاں لائی جارہی ہیں اس کے نتیجہ میں قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

بازاروں میں آلو،مرچ سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتیں اسی طرح برقراررہیں گی۔

ان قیمتوں میں اضافہ کے نتیجہ میں عوام میں تشویش پیداہوگئی اور عام آدمی اس سے شدیدمتاثر ہوا ہے۔

عوام میں اس اچانک غیر معمولی قیمتوں میں اضافہ سے فکرمندی پائی جاتی ہے۔