تلنگانہ

پولیس اسٹیشن میں ہی اے سی بی کا چھاپہ، رشوت خور سب انسپکٹر گرفتار

عادل آباد ضلع میں محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) کے عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بازار ہٹہ نور پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر رمیش کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

عادل آباد ضلع میں محکمہ انسداد رشوت ستانی (اے سی بی) کے عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بازار ہٹہ نور پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر رمیش کو 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک معاملہ میں سب انسپکٹر نے شکایت کنندہ سے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، تاہم بعد ازاں معاملہ 40 ہزار روپے میں طے ہوا۔

پولیس عہدیدار کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر شکایت کنندہ نے اے سی بی سے رجوع کیا، جس پر ڈی ایس پی گورے پٹی مدھو نے جال بچھایا۔

منصوبہ بند کارروائی کے تحت جیسے ہی سب انسپکٹر رمیش نے شکایت کنندہ سے 40 ہزار روپے وصول کیے، اے سی بی عہدیداروں نے اسے موقع پر ہی پکڑ لیا اور حراست میں لے لیا۔

بعد ازاں پولیس اسٹیشن میں تلاشی بھی لی گئی اور سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے سی بی عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی سرکاری ملازم کسی کام کے عوض رشوت طلب کرے تو فوری طور پر محکمہ انسداد رشوت ستانی سے شکایت کریں۔