تلنگانہ

پداواگو پراجکٹ کے بندھ میں بڑا شگاف، نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی داخل(ویڈیو)

بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے اشواراؤ پیٹ منڈل کے گمّڈاولی میں واقع پداواگو پراجکٹ کے رنگ بندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی پانی کے دباؤ کے باعث بڑا شگاف پڑگیا، جس کے نتیجے میں پانی تیزی سے نشیبی علاقوں کی جانب بہنے لگا۔

بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے اشواراؤ پیٹ منڈل کے گمّڈاولی میں واقع پداواگو پراجکٹ کے رنگ بندھ میں شدید بارشوں اور سیلابی پانی کے دباؤ کے باعث بڑا شگاف پڑگیا، جس کے نتیجے میں پانی تیزی سے نشیبی علاقوں کی جانب بہنے لگا۔ بندھ میں شگاف پڑنے کے بعد پراجکٹ کے زیریں علاقوں میں سیلابی پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے، جس سے اطراف کے دیہات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر ایلور ضلع کے ویلروپاڈو منڈل میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ حکام نے سیلاب سے متاثرہ دیہات کے عوام کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے، کیونکہ سیلابی پانی بعض مکانات میں داخل ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران پداواگو پراجکٹ کے بندھ میں یہ دوسری مرتبہ شگاف پڑنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔