تلنگانہ
تلنگانہ کی سرحدوں کے آرٹی اے چیک پوسٹوں پراے سی بی کے چھاپے، رقم ضبط
چھاپوں کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے نقد رقم ضبط کی۔ ذرائع کے مطابق نجی عملہ گاڑیوں سے غیرقانونی طور پر رقم وصول کر رہا تھا جس کی شکایات موصول ہونے پر اے سی بی نے یہ کارروائی کی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی سرحدوں پر واقع ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے چیک پوسٹوں پر اے سی بی نے بیک وقت چھاپے مارے۔ بین ریاستی سرحدوں پر قائم 6 چیک پوسٹوں پر نصف شب سے تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں۔
یہ چھاپے محبوب نگر ضلع کے کرشنا چیک پوسٹ، سنگاریڈی ضلع کے چراغ پلی، کاماریڈی ضلع کے صلابت پور اور مدنور چیک پوسٹوں، بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے اشواراوپیٹ چیک پوسٹ اور کومرم بھیم ضلع کے وانکیڈی چیک پوسٹ پر مارے گئے۔
چھاپوں کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے نقد رقم ضبط کی۔ ذرائع کے مطابق نجی عملہ گاڑیوں سے غیرقانونی طور پر رقم وصول کر رہا تھا جس کی شکایات موصول ہونے پر اے سی بی نے یہ کارروائی کی۔
قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے چیک پوسٹوں پر اے سی بی کی یہ دوسری بیک وقت چھاپہ مار کارروائی ہے۔