یوروپ

ترکی میں پھر زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ ترکی اور شام میں6  فروری کو آئے تباہ کن زلزلوں میں مہلوکین کی تعداد 50 ہزار کو عبور کرچکی ہے جبکہ ہزاروں مکانات زمین دوز ہوگئے ہیں۔

نئی دہلی: ترکی میں ہفتے کے روز ایک اور زلزلہ آیا، ملک کے سرحدی علاقوں میں ایک بڑے زلزلے سے تباہی مچانے کے چند ہی ہفتے بعد آج ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ نے 15 لاکھ بے گھر افراد کیلئے دوبارہ تعمیر شروع کر دی
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
ترکیہ میں ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی کوششیں ختم

واضح رہے کہ ترکی اور شام میں6  فروری کو آئے تباہ کن زلزلوں میں مہلوکین کی تعداد 50 ہزار کو عبور کرچکی ہے جبکہ ہزاروں مکانات زمین دوز ہوگئے ہیں۔

ترک ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ آج کا زلزلہ 5.3 کی شدت کے ساتھ وسطی ترک صوبے نگدے کے قریب محسوس کیا گیا۔

آج کا زلزلہ ایک ایسے وقت آیا ہے جب ترکی نے بے گھر ہونے والے 15 لاکھ لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر نو کا کام شروع کیا۔

رپورٹ کے مطابق 6 فروری کے زلزلے اور 40 مابعد جھٹکوں میں ایک لاکھ سے زائد عمارتیں جن میں 5 لاکھ سے زیادہ اپارٹمنٹس تھے یا منہدم ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے بتایا کہ ترکی میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 44,218 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شام میں تازہ ترین اعلان کے مطابق اموات کی تعداد 5,914 ہوگئی ہے۔ اس طرح دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 50 ہزارکو عبور کرچکی ہے۔