حیدرآباد
حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ آر ٹی سی ڈپو میں حادثہ، بس کی مرمت کے دوران مکینک کی موت
اطلاعات کے مطابق سنتوش کمار ڈپو میں ایک بس کے نیچے لیٹ کر اس کے بریکس کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک بس آگے بڑھ گئی۔ بس کی زد میں آنے سے مکینک شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
حیدرآباد: جیڈی میٹلہ کے آر ٹی سی ڈپو میں پیش آئے ایک المناک حادثے میں 39 سالہ مکینک سنتوش کمار کی موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق سنتوش کمار ڈپو میں ایک بس کے نیچے لیٹ کر اس کے بریکس کی مرمت کررہے تھے کہ اچانک بس آگے بڑھ گئی۔ بس کی زد میں آنے سے مکینک شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
حادثے کے بعد ڈپو میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس اس وقت آگے بڑھی جب مکینک اس کے نیچے مرمت کا کام کررہے تھے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر جیڈی میٹلہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ پولیس حادثے کی وجوہات اور بس کے اچانک آگے بڑھنے کے حالات کا پتہ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔