آندھراپردیش
معذور لڑکی کی عصمت دری کے بعد ملزم کی خودکشی
معذورلڑکی کی عصمت دری کرنے کے بعد ملزم نے مقامی افراد کے خوف سے خودکشی کرلی۔
حیدرآباد: معذورلڑکی کی عصمت دری کرنے کے بعد ملزم نے مقامی افراد کے خوف سے خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں پیش آیا۔ملزم کی شناخت جناردھن کے طورپر کی گئی ہے۔اس نے قبل ازیں والنٹر کے طورپر کام کیاتھا۔
اسی دوران اس کی ملاقات معذورلڑکی سے ہوئی تھی۔دو دن پہلے اس نے معذورلڑکی کی عصمت دری کی۔
اس واقعہ کے خلاف عوامی برہمی کو دیکھتے ہوئے اس نے خوف کے عالم میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔