تلنگانہ

کپاس کے بیجوں کی مصنوعی قلت اور زیادہ قیمت پر فروخت پر کارروائی:وزیرزراعت

تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کپاس کے بیجوں کی مصنوعی قلت اور زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کی اطلاعات پر کارروائی کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کپاس کے بیجوں کی مصنوعی قلت اور زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کی اطلاعات پر کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

انہوں نے کہاکہ کاشتکار کپاس کی کاشت کے لیے آئی آئی جی بی ہائبرڈ بیج استعمال کرتے ہیں۔

تمام کمپنیوں کے کپاس کے بیج ایک ہی قسم کے ہوتے ہیں،یہ سب پرائیویٹ کمپنیاں تیار کرتی ہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف سے فی پیکٹ مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ قیمت 450 گرام کے لیے 853 روپے مقرر کی گئی ہے۔کپاس کے بیج کی قیمت مرکزی حکومت طے کرتی ہے لیکن قیمتوں کا کنٹرول ریاستوں کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے علم میں آیا ہے کہ بعض کمپنیاں لالچ میں کپاس کے بیج کی مصنوعی قلت پیدا کر کے منڈی میں مہنگے داموں پر تخم فروخت کر رہی ہیں۔

عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ایسے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کرنے کے اقدامات کریں۔کپاس کے بیج ضرورت سے زیادہ مارکٹ میں دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس سیزن میں 65 لاکھ ایکڑ میں کپاس کی کاشت متوقع ہے جس کے لئے 58,500 کوئنٹل بیج کی ضرورت ہے۔