کرناٹک

چھیڑ چھاڑ کی کوشش سے بچنے خاتونRapido bikeسے کود گئی

ایک نوجوان خاتون‘ چھیڑچھاڑ کی کوشش سے بچنے چلتی ریپیڈو بائیک سے کود گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 21/ اپریل کو رات دیر گئے یلاہنکا نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

بنگلورو: ایک نوجوان خاتون‘ چھیڑچھاڑ کی کوشش سے بچنے چلتی ریپیڈو بائیک سے کود گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 21/ اپریل کو رات دیر گئے یلاہنکا نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ

تھنڈلو میں مقیم آندھرا پردیش کے متوطن27سالہ دیپک راؤ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق21/ اپریل کو خاتون نے اندرا نگر میں اپنے دوست کے گھر جانے رات 11بجے ریپیڈو بائیک بک کی۔

ملزم نے او ٹی پی حاصل کرنے کے بہانے اس کا موبائیل لے لیا اور چلتی بائیک پر اسے جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کردیا۔ اس نے راستہ بھی تبدیل کردیا اور اندرا نگر کی بجائے دوڈابلاپور روڈ کی طرف بائیک لے گیا۔ خاتون کے سوال پر اس نے رفتار بڑھادی۔

اس سے حیران خاتون یلاہنکا کے قریب ناگیناہلی کے میں بی ایم ایس کالج کے قریب بائیک سے کود گئی۔ کالج گیٹ پر موجود چوکیداروں نے اس کی مدد کی۔ یہ دیکھ کر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ لڑکی زخمی ہوگئی۔

چوں کہ وہ ہیلمٹ پہنی ہوئی تھی، سر اور چہرہ زخمی نہیں ہوا۔ خاتون نے ان سے موبائیل فون مانگا اور اپنے خاندان اور دوستوں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ بعد ازاں پولیس کو مطلع کیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیا اور ملزم کو گرفتا ر کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم حالت نشے میں تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔