حیدرآباد

اداکار رام ستوک نے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیا، حیدرآباد میں پودے لگائے

اس مہم کے تحت مدھولیکا نے رام ستوک کو نامزد کیا تھا تاکہ وہ شجرکاری میں حصہ لیں۔اس موقع پر اداکار رام ستوک نے کہا کہ انہیں سابق راجیہ سبھا رکن سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ اس مہم میں شرکت پر خوشی ہے۔

حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکار ستوک نے حیدرآباد کے علاقہ جوبلی ہلز میں پودے لگاتے ہوئے گرین انڈیا چیلنج۔ ہریتا سینا مہم میں حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس مہم کے تحت مدھولیکا نے رام ستوک کو نامزد کیا تھا تاکہ وہ شجرکاری میں حصہ لیں۔اس موقع پر اداکار رام ستوک نے کہا کہ انہیں سابق راجیہ سبھا رکن سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ اس مہم میں شرکت پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنتوش کمار پارٹی سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی لیڈران اور مشہور شخصیات سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ماحولیاتی بہتری کے لئے پودے لگائیں۔

انہوں نے کہا”میں سنتوش کمار کو مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ پچھلے سات برسوں سے گرین انڈیا چیلنج۔ ہریتا سینا کے تحت شجرکاری کی مہم کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک میں سرسبزی و شادابی میں اضافہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔