کھیل

نسیم شاہ اور حارث رؤف کے ورلڈ کپ کھیلنے پر شکوک و شبہات برقرار

کپتان بابر اعظم تاہم پرامید ہیں کہ دونوں باؤلرس ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے۔

کولمبو: ہندوستان میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی شرکت پر شکوک وشبہات برقرار ہیں۔

متعلقہ خبریں
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
نجم سیٹھی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شپ کی دوڑ سے باہر
حفیظ کو پی سی بی سے طویل میعاد کا کنٹراکٹ ملنے کا امکان نہیں
شاہین کو کام کے بوجھ سے راحت دینے پی سی بی کا فیصلہ
سرفراز کی کپتانی میں کھیلا، بہت کچھ سیکھا اور ڈانٹ بھی کھائی: بابر اعظم

کپتان بابر اعظم تاہم پرامید ہیں کہ دونوں باؤلرس ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل صحت یاب ہو جائیں گے۔

رؤف اور نسیم ایشیا کپ کے سوپر فور میچز کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی جگہ زمان خان اور شاہنواز دہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ جمعرات کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچنے سے محروم ہو گیا تھا۔

درحقیقت، تمام ٹیموں کے پاس چھ ہفتے کے ٹورنامنٹ کے لئے آئی سی سی کو اپنی ٹیم سونپنے کے لئے 28 ستمبر تک کا وقت ہے اور اس تاریخ کے بعد وہ ایونٹ کے منتظمین کی اجازت سے صرف اپنے 15 کھلاڑیوں کے گروپ میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔

کپتان بابر اعظم پرامید ہیں کہ نسیم اور رؤف 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے لئے دستیاب ہوں گے، تاہم اس جوڑی کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ہنگامی منصوبوں کے بارے میں وہ کچھ جواب نہ دے سکے۔

بابر نے کہا، میں آپ کوبعد میں بتاؤں گا۔ ابھی آپ کو اپنا پلان بی نہیں بتا رہا ہوں۔ لیکن ہاں، حارث رؤف کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ انہیں صرف ہلکا سا سائیڈ اسٹرین ہوا ہے، لیکن وہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹھیک ہو جائیں گے۔ نسیم شاہ کچھ میچز مس کر چکے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ ان کی ریکوری کب تک ہوگی، لیکن مجھے یقین ہے کہ نسیم شاہ بھی ورلڈ کپ میں نظر آئیں گے۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے پاس فی الحال 50 اوور کا کوئی باضابطہ میچ نہیں ہے۔ انہیں نیوزی لینڈ (29 ستمبر) اور آسٹریلیا (3 اکتوبر) کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلنے ہیں لیکن دونوں میچوں کو ون ڈے کا آفیشل درجہ حاصل نہیں ہے۔

a3w
a3w