انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کنگنارناوت کو بمبئی ہائی کورٹ میں کوئی راحت نہیں

بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز اداکارہ کنگنارناوت کی درخواست خارج کردی جس کے ذریعہ گیت کار جاوید اختر کی جانب سے ان کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت شکایت پر کارروائی کو روکنے کی گزارش کی گئی تھی۔

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز اداکارہ کنگنارناوت کی درخواست خارج کردی جس کے ذریعہ گیت کار جاوید اختر کی جانب سے ان کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت شکایت پر کارروائی کو روکنے کی گزارش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع
سشانت کی موت کے بعد کنگنا کے بیانات ”جھوٹے“: جاوید اختر
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل

جسٹس پی ڈی نائیک پر مشتمل واحد رکنی بنچ نے کہا کہ جاوید اختر کی جانب سے داخل کی گئی شکایت پر مقدمہ کی کاروائی شروع ہوچکی ہے اور اسی لئے اس مرحلہ پر کنگنا کو کوئی راحت نہیں دی جاسکتی۔

اداکارہ نے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کی تھی اور 2020 میں داخل کی گئی جاوید اختر کی فوجداری ہتک عزت شکایت پر حکم التواء جاری کرنے کی گزارش کی تھی۔

انہوں نے اس کیس کی سماعت ان کی جانب سے داخل کی گئی شکایات کے ساتھ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جاوید اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ رناوت نے اداکار سشانت سنگھ کی موت کے معاملہ میں جوالائی 2020 میں ایک نیوز چیانل کو انٹرویو کے دوران ان کا نام گھسیٹتے ہوئے ان کی بے داغ شبیہہ کو نقصان پہنچایا ہے اور انہیں بدنام کیا ہے۔

a3w
a3w