تلنگانہ

اداکارہ وجے شانتی تلنگانہ میں کانگریس کی چیف کنوینر بن گئیں

کانگریس نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چھوڑ کر پارٹی میں واپس لوٹنے والی لوک سبھا کی سابق رکن اور مشہور اداکارہ وجے شانتی کو تلنگانہ اسمبلی کی انتخابی مہم کمیٹی کی چیف کوآرڈینیٹر اور کنوینر مقرر کیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو چھوڑ کر پارٹی میں واپس لوٹنے والی لوک سبھا کی سابق رکن اور مشہور اداکارہ وجے شانتی کو تلنگانہ اسمبلی کی انتخابی مہم کمیٹی کی چیف کوآرڈینیٹر اور کنوینر مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے 15 دیگر سینئر لیڈروں کو محترمہ وجے شانتی کی زیرقیادت رابطہ کمیٹی میں ممبر کے طور پر تعینات کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 میں بی جے پی میں شامل ہونے والی اداکارہ وجے شانتی نے دو روز قبل اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم کے درمیان کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کی موجودگی میں پارٹی میں واپسی کی تھی۔ وہ بھارت راشٹر سمیتی (BRS) کی لوک سبھا رکن رہ چکی ہیں۔