دہلی
ٹرینڈنگ

ایگزٹ پول کی ڈیڈ لائن میں ترمیم، الیکشن کمیشن نے گھٹایا وقت

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام 6.30 بجے کے بعد ایگزٹ پول جاری کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم آج شام 5.30 بجے کے بعد ایگزٹ پول کی اجرائی کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کی ڈیڈ لائن میں ترمیم کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام ساڑھے پانچ بجے کے بعد ایگزٹ پول جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات

قبل ازیں تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے پر الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام 6.30 بجے کے بعد ایگزٹ پول جاری کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم آج شام 5.30 بجے کے بعد ایگزٹ پول کی اجرائی کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ شام 5 بجے ختم ہونے والی ہے اور شام ساڑھے پانچ بجے کے بعد ایگزٹ پول جاری ہونے کا امکان ہے۔

اسی دوران تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ معمولی واقعات کو چھوڑ کر پرامن طریقے سے جاری ہے۔ شہری علاقوں میں سست روی سے پولنگ ہورہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں پولنگ تیز رفتاری سے جاری ہے۔

a3w
a3w