کھیل

ہندوستان نے پہلی اننگز میں بنائے 202, نیپال8/ 168

چین میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں آج ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے بازوں یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ نے ہندوستان کو تیز شروعات دی۔

ہانگزاو: ہندوستان بمقابلہ نیپال کے کوارٹر فائنل کرکٹ میچ میں منگل کے روز ہندوستان نے اوپنر یشسوی جیسوال کے 49 گیندوں میں 100 رن اور رنکو سنگھ کے 15 گیندوں میں 37 رن کی شاندار کارکردگی کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 202 رن بنائے۔

چین میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں آج ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے بازوں یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڑ نے ہندوستان کو تیز شروعات دی۔

یشسوی نے 49 گیندوں میں سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔ ہندوستان کی پہلی وکٹ کپتان روتوراج گائیکواڑ کی صورت میں گری جو بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں روہت کمار کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اور 23 گیندوں میں 25 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

اس کے کچھ ہی دیر بعد تلک ورما 10 گیندوں میں دو رن بنانے کے بعد سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ جیتیش شرما بیٹنگ کے لیے آئے اور چار گیندوں میں پانچ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ شیوم دوبے یشسوی جیسوال کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں اترے۔

دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن بنائے تاہم 17ویں اوور کی دوسری گیند پر بوہرا کو یشسوی ایری نے کیچ دے دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 150 رنز تھا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے رنکو سنگھ نے 15 گیندوں میں ناقابل شکست 37 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 202 رنز تک پہنچا دیا۔ شیوم دوبے 19 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

نیپال کی جانب سے دیپندر سنگھ ایری نے 31 رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سومپال کامی اور سندیپ لامیچھانے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔