حیدرآباد

طوفان ریمال کی پیشقدمی، تلگوریاستوں میں شدید بارش کاامکان، عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل عبور کرتے ہوئے 110 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان کے اثر کے سبب دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں شدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: مشرقی وسطی خلیج بنگال میں بنا طوفان ریمال اتوار کی صبح 5 بجے شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا۔ یہ 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی طرف پیشقدمی کر تے ہوئے اتوار کی نصف شب بنگلہ دیش سے متصل مغربی بنگال کے ساحل کو عبور کرے گا۔

متعلقہ خبریں
عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحل عبور کرتے ہوئے 110 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان کے اثر کے سبب دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں شدید بارش کا امکان ہے۔

 اس کے برعکس شمالی ہندوستان کی ریاستوں دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے اے پی، مغربی بنگال، اوڈیشہ، تامل ناڈو، پڈوچیری، تریپورہ، میزورم، منی پور، ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ اور انڈمان اور نکوبار جزائر کی حکومتوں کو الرٹ کر دیا ہے۔

طوفان کے اثرات کی وجہ سے اوڈیشہ، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں منگل تک شدید تا شدید ترین بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے پیش نظر عوام کو چوکس رہنے اور مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ ماہی گیر وں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پیر تک سمندر میں نہ جائیں۔