حیدرآباد

عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کی آئندہ ماہ آمد

عمان کے حکمراں خاندان البو سعید کے معزز رکن فراس بن فاتک السعید5 تا7 مئی، تلگو کی دونوں ریاستوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ، ورلڈ تلگوانفارمیشن ٹکنالوجی کونسل کے زیراہتمام منعقد شدنی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: عمان کے حکمراں خاندان البو سعید کے معزز رکن فراس بن فاتک السعید5 تا7 مئی، تلگو کی دونوں ریاستوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ، ورلڈ تلگوانفارمیشن ٹکنالوجی کونسل کے زیراہتمام منعقد شدنی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

سندیپ کمار مکتھالہ کے کامیاب دورہ عمان اور شاہی خاندان کے رکن کو دورہ کی دعوت پر فاتک السعید تلگو ریاستوں کے دورہ پر آنے والے ہیں۔ فراس، عمان میں تجارتی اور سیاسی حلقوں میں قدر کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

دورہ کے دوران وہ، ورلڈ تلگوانفارمیشن ٹکنالوجی کونسل کے نیٹ ورک کنکٹ ایونٹ میں شرکت کریں گے اوروہ کونسل کے سرپرست رکن کا جائزہ حاصل کریں گے۔

فراس، تلگو ریاستوں کے مختلف مقامات بھی جائیں گے جن میں سکریٹریٹ، اسمبلی، سالارجنگ میوزیم اور گولکنڈہ قلعہ شامل ہیں۔ ان کے اس دورہ سے عمان اور دونوں ریاستوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو استحکام ملے گا۔

عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس کا شہر حیدرآباد میں پرتپاک خیرمقدم کیا جائے گا۔ کریم نگر، محبوب نگر، نلگنڈہ، تروپتی اور سریکا کولم کے عوام کی بڑی تعداد عمان کے شہر مسقط اور سوہار میں مقیم ہے۔

ان اضلاع کے مختلف سیاسی قائدین، فراس سے ملاقات کریں گے۔ عمان کے شاہی خاندان کے رکن فراس بن فاتک توقع ہے کہ5مئی کو 7بجے صبح شمس آباد ایر پورٹ پہنچیں گے اور 7مئی کو 3:30 بجے سہ پہر، حیدرآباد سے روانہ ہوں گے۔ سندیپ کمار مکتھالہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔