حیدرآباد

تلنگانہ کے خلاف آواز اٹھانے والے مودی کو تلنگانہ میں ووٹ مانگنے کا حق نہیں:چیف منسٹر

بی جے پی کو تلنگانہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم مودی نے لوک سبھا کے بجٹ سیشن میں یہ کہاتھا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دے کر کانگریس نے بڑی غلطی کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس کا نشانہ ریاست کی 17لوک سبھا نشستوں میں 14ہے تاہم پارٹی کو دوہرے عدد میں نشستیں حاصل ہوں گی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے عوام کے بارے میں وہ جانتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری

بی جے پی کو تلنگانہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ وزیراعظم مودی نے لوک سبھا کے بجٹ سیشن میں یہ کہاتھا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دے کر کانگریس نے بڑی غلطی کی۔

تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے دروازے بند کرکے بل کو منظوری دی گئی۔ماں کو ہلاک کرکے بیٹی کو بچایاگیا۔یہ باتیں تلنگانہ کے عوام یاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے خلاف آواز اٹھانے والے مودی کو تلنگانہ میں ووٹ مانگنے کا حق نہیں ہے۔

a3w
a3w