حیدرآباد

حیدرآباد کے آؤٹر رنگ روڈ پر ڈاکوؤں کو پکڑنے پولیس کی ہوائی فائرنگ

شہر حیدرآباد کے مضافات میں آوٹر رنگ روڈ کے قریب جمعہ کے روز ڈاکووں کی ایک ٹولی کو پکڑنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ یہ واقعہ پدا عنبر پیٹ (ضلع رنگاریڈی) میں اس وقت پیش آیا جبکہ ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر حملہ کی کوشش کی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے مضافات میں آوٹر رنگ روڈ کے قریب جمعہ کے روز ڈاکووں کی ایک ٹولی کو پکڑنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ یہ واقعہ پدا عنبر پیٹ (ضلع رنگاریڈی) میں اس وقت پیش آیا جبکہ ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر حملہ کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
ریونت ریڈی کو سکریٹریٹ کی گیٹ پر روک دیاگیا

سنٹرل کرائم اسٹیشن نلگنڈہ کی پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم نے ہوا میں فائر کرتے ہوئے پارتھی گینگ کے ایک بدنام زمانہ ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ یہ گینگ، حیدرآباد۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر پارک شدہ مختلف گاڑیوں کو نشانہ بناتا تھا۔

گاڑیوں کے سرقہ کے سلسلہ وار واقعات کے بعد اس شاہراہ پر پولیس کی طلایہ گردی میں اضافہ کردیا گیا۔ نلگنڈہ کے ضلع ایس پی شرتھ چندرا پوار نے چوکسی کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

مشتبہ ڈاکووں کی ایک ٹولی دکھائی دینے کے بعد پولیس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ تاہم یہ ڈاکو، رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں فرار ہوگئے۔ پولیس عہدیداروں نے رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے ہم منصب پولیس حکام کو اس بارے میں الرٹ کردیا اور اس ٹولی کا تعاقب جاری رکھا۔

چاقوؤں سے لیس ان ڈاکووں نے رچہ کنڈہ اور نلگنڈہ کے پولیس عہدیداروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی آخر کار پولیس، ہوائی فائرنگ کرنے پر مجبو ہوگئی۔ پولیس نے دو مجرموں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی چندفرار ہوگئے گذشتہ ایک ماہ کے دوران قومی شاہراہ کے اطراف ڈکیتی کے واقعات میں سلسلہ وار اضافہ ہوا ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہی ٹولی، ڈکیتی کے 4واقعات میں ملوث ہے۔ 10 جون کو ایک خاندان جو پارک کردہ کار میں محوخواب تھا، کو نقاب پوش افراد نے لوٹ لیا تھا۔

یہ واقعہ چٹیال میں پیش آیا تھا اس کار کو سرویس روڈ پر ویران مقام پر پارک کیا گیا تھا۔ اس ٹولی کے ارکان نے کار میں محو خواب 4 افراد کو زدو کو ب کیا اور ان سے4تولہ سونا چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

a3w
a3w