دہلی

گیان واپی مسجد تنازعہ‘ سپریم کورٹ میں آئندہ ماہ سماعت

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاڑدی والا پر مشتمل بنچ نے وکیل وشنو شنکر جین کی اس بات کا نوٹ لیا کہ ضلع جج وارانسی تمام دیوانی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ 5 مرتبہ ملتوی کرچکے ہیں۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے دن آمادگی ظاہر کی کہ گیان واپی مسجد کامپلکس تنازعہ سے متعلق وارانسی عدالت میں داخل تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی ہندو فریق کی درخواست کی سماعت 21  اپریل کو کی جائے۔

متعلقہ خبریں
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطالعہ کیلئے کمیٹی تشکیل
گیان واپی کامپلکس تہہ خانہ کی مرمت کی درخواست مسترد
آگرہ کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کی درخواست خارج
اروند کجریوال کی درخواست پر کل سپریم کورٹ کا فیصلہ

 چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاڑدی والا پر مشتمل بنچ نے وکیل وشنو شنکر جین کی اس بات کا نوٹ لیا کہ ضلع جج وارانسی تمام دیوانی مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ 5 مرتبہ ملتوی کرچکے ہیں۔ اس پر بنچ نے کہا کہ ہم 21  اپریل کو سماعت کریں گے۔

a3w
a3w