حیدرآباد

حیدرآباد: چندرائن گٹہ میں پی ایف آئی کا صدر دفتر مہربند

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پرانا شہر کے چندرائن گٹہ میں پی ایف آئی کے صدردفترکو مہربند کردیا۔ این آئی اے کی جانب سے قبل ازیں درج کردہ مقدمہ کے سلسلہ میں پی ایف آئی کے دفتر کومہر بند کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ایک بار پھر این آئی اے نے دھاوے کئے ہیں۔ این آئی اے کی ٹیمیں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادکے علاوہ کریم نگر، عادل آباد، نظام آباد اور اے پی کے ضلع کرنول میں کارروائیاں کررہی ہیں۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پرانا شہر کے چندرائن گٹہ میں پی ایف آئی کے صدردفترکو مہربند کردیا۔ این آئی اے کی جانب سے قبل ازیں درج کردہ مقدمہ کے سلسلہ میں پی ایف آئی کے دفتر کومہر بند کیا گیا ہے۔

دو دن قبل این آئی اے نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پی ایف آئی کی سرگرمیوں پر مختلف مقامات پر تلاشی لی تھی۔ نظام آباد اور نیلور اضلاع میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔حکام حیدرآباد میں ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

این آئی اے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آج صبح سے جاری آپریشن میں ای ڈی اور مقامی پولیس بھی شامل ہے۔ جانچ ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے اور ای ڈی کی مشترکہ کارروائی جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ خود اس پورے آپریشن کی نگرانی کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مشترکہ آپریشن بہار، کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، دہلی، اتر پردیش، راجستھان اور کرناٹک میں جاری ہے۔