دہلی
شردھا والکر قتل کیس‘آفتاب پوناوالا نے درخواست ضمانت واپس لے لی
ایڈیشنل سیشن جج ورندا کماری نے کہا تھا کہ عدالت کو پوناوالا سے ای میل کے ذریعہ یہ اطلاع ملی ہے کہ درخواست ِ ضمانت غلطی سے داخل کی گئی ہے۔

نئی دہلی: شردھا والکر قتل کیس کے ملزم آفتاب امین پوناوالا نے جمعرات کے روز اپنی درخواست ِ ضمانت واپس لے لی جو غلطی سے دہلی کی ساکیت عدالت میں داخل کی گئی تھی۔
اس نے 17 دسمبر کو کہا تھا کہ یہ درخواست غلطی سے داخل کی گئی ہے۔ اس نے صرف وکالت نامہ پر دستخط کئے تھے اور اسے درخواست کے بارے میں علم نہیں تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج ورندا کماری نے کہا تھا کہ عدالت کو پوناوالا سے ای میل کے ذریعہ یہ اطلاع ملی ہے کہ درخواست ِ ضمانت غلطی سے داخل کی گئی ہے۔
بہرحال جب عدالت نے اس سے پوچھا کہ اسے زیرالتوا رکھا جائے‘ پوناوالا نے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ وکیل مجھ سے بات کریں اور پھر درخواست ِ ضمانت واپس لیں۔9 دسمبر کو عدالت نے پوناوالا کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کردی تھی۔ اسے 12 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ فی الحال تہاڑ جیل میں قید ہے۔