کھیل

گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ

دونوں ٹیموں کے کرکٹ ستارے ہندوستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے گوالیار پہنچے۔ کرکٹ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد صبح سے شام تک ایئرپورٹ کے باہر جمع رہی۔

گوالیار: دونوں ٹیموں کے کرکٹ ستارے ہندوستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کیلئے گوالیار پہنچے۔ کرکٹ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد صبح سے شام تک ایئرپورٹ کے باہر جمع رہی۔

متعلقہ خبریں
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ہند۔بنگلہ دیش کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میاچ
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ایشان کشن کو موقع ملنے کا امکان
حیدرآبادمیں ہند۔بنگلہ دیش تیسراٹی 20میچ۔ آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

سب سے پہلے پانچ ہندوستانی کھلاڑی صبح بنگلورو سے اور 12 بنگلہ دیش کے کھلاڑی شام کو دہلی کی پرواز سے پہنچے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو گوالیار ایرپورٹ سے ہوٹل اوشا کرن پیلس اور ہوٹل ریڈیسن میں پولیس کے قافلے کے ساتھ سخت سیکورٹی میں لایا گیا۔

دونوں ٹیمیں جمعرات کو پریکٹس کیلئے مادھوراؤ سندھیا کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں گی۔ واضح رہے کہ گوالیار میں 14 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلاجا رہاہے۔

دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 6 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ منگل کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑی صبح بنگلور کی پروازوں کے ذریعے گوالیار ایئرپورٹ پہنچے۔

وکٹ کیپر جیتیش شرما، روی وشنوئی، میانک یادو، ابھیشیک شرما اور ریان پراگ سخت سیکورٹی کے درمیان ایرپورٹ سے ہوٹل اوشا کرن پیلس پہنچے۔ یہاں ہوٹل کی خواتین عملے نے ہندوستانی روایت کے مطابق ان کا استقبال کیا۔