ایشیاء

انجو کے بعد امریکی خاتون بھی عباس کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی

عباس یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جن کا رابطہ سات سمندر پار امریکہ میں بسنے والی کیمبرلی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہوالیکن اس وقت دونوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے

اسلام آباد: نصراللہ کی محبت میں ہندوستان سے پاکستان پہنچی خاتون انجو کے بعد 53 سالہ کمبرلی ڈان بھی عباس کی محبت میں لوئر دیر پہنچ گئیں۔ 53 سالہ کمبرلی ڈان نامی امریکی خاتون پاکستانی نوجوان عباس کی محبت میں دیر کی تحصیل ترناؤ اسبنڑ پہنچی ہیں ۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

ترناؤ اسبنڑ سے تعلق رکھنے والے عباس یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جن کا رابطہ سات سمندر پار امریکہ میں بسنے والی کیمبرلی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہوالیکن اس وقت دونوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اس کے بعد دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی ۔

رپورٹ کے مطابق کمبرلی ڈان نے ہی عباس کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد کیمبرلی پاکستان آگئی۔

عباس کے بھتیجے نے بتایا کہ ’امریکی خاتون اگرچہ دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی تاہم دونوں نے نکاح کرلیا ہے اور وہ اس وقت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی خاتون انجو 22 جولائی کو خیبرپختونخواکے ضلع دیر بالا پہنچی تھی، دیر بالا کے رہائشی نصراللہ اورہندوستانی خاتون انجوکی سوشل میڈیا پردوستی ہوئی تھی۔ہندوستان سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کیا ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محموددستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہندوستانی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔