حیدرآباد

تلنگانہ کو مزید20 کستوربا بالیکا اسکولس کی منظوری: کشن ریڈی

مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے تلنگانہ میں سال 2022-23 کیلئے مزید 20کستور با گاندھی بالیکا ودیالائم (اسکولس) منظور کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے تلنگانہ میں سال 2022-23 کیلئے مزید 20کستور با گاندھی بالیکا ودیالائم (اسکولس) منظور کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا۔

اپنے بیان میں آج کشن ریڈی نے کہا کہ پچھڑے گروپ جیسے ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی، اقلیتی اور خطہ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کی لڑکیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے مقصد کے تحت ملک بھر میں کے جی بی ویز (کستور با گاندھی بالیکا ودیا لائز) کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ اسکولس، ساگر اشکھشا ابھیان کے تحت قائم کئے جارہے ہیں۔ جملہ کارکرد4982 کے منجملہ تلنگانہ میں 696 کستور با گاندھی بالیکا اسکولس کام کررہے ہیں۔ اتر پردیش کے بعد تلنگانہ میں کستور بار اسکولس کی تعداد زیادہے۔