تلنگانہ

تلگوبگ باس کے ونر کا اعلان،بعض افرادنے اناپورنا اسٹوڈیو کے باہر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا

شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع اناپورنا اسٹوڈیو کے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ بعض افرادنے بگ باس تلگو7کے ونرکے اعلان کے بعد تین آرٹی سی بسوں اور بعض گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع اناپورنا اسٹوڈیو کے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ بعض افرادنے بگ باس تلگو7کے ونرکے اعلان کے بعد تین آرٹی سی بسوں اور بعض گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

بگ باس 7کے فائنل راونڈ کے موقع پر اناپورنا اسٹوڈیو کے قریب عوام کا بڑاہجوم جمع ہوگیا۔

پلوی پرشانت کو ونرقراردیئے جانے کے بعد جشن شروع ہوگیا تاہم ہجوم میں شامل بعض افراد نے آرٹی سی بسوں پرسنگباری کی اور بعض پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

بگ باس میں حصہ لینے والے ایک اور شخص انودیپ کی گاڑی کو بھی بعض افراد نے اناپورنا اسٹوڈیو کے باہر نقصان پہنچایا۔ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والے افراد کی نشاندہی کی کوششیں شروع کردیں۔