حیدرآباد

سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ دواخانہ سے ڈسچارج

کے سی آر کو ڈاکٹرس نے8 ہفتوں تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آج کے سی آر کو دواخانہ سے ڈسچارج کرنے سے قبل ان کے افراد خاندان نے نندی نگر میں واقع قیامگاہ میں کے سی آر کے قیام کے لئے انتظامات کئے۔

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈسچارج کے بعد کے سی آر یشودا ہاسپٹل سوماجی گوڑہ سے سیدھا اپنی قدیم قیامگاہ نندی نگر بنجارہ ہلز روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

گذشتہ ہفتہ کے سی آر اپنے فارم ہاوز میں گر گئے تھے جس کی وج ہ سے انک ی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ کے سی آر کو علاج کیلئے یشودا ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔8 دسمبر کو ان کے ہپ کی ہڈی کی بتدیلی کی سرجری انجام دی گئی تھی جو کامیاب رہی۔

کے سی آر کو ڈاکٹرس نے8 ہفتوں تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آج کے سی آر کو دواخانہ سے ڈسچارج کرنے سے قبل ان کے افراد خاندان نے نندی نگر میں واقع قیامگاہ میں کے سی آر کے قیام کے لئے انتظامات کئے۔

 آئندہ دومہینوں کے دوران کے سی آر کو چیک اپ کیلئے مسلسل دواخانے آنا پڑسکتا ہے۔ اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کے سی آر نے نندی نگر میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w