مشرق وسطیٰ
بیروت پر اسرائیل کے حملے کے بعد لبنان نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائی
لبنان نے منگل کو بیروت میں اسرائیل کے مہلک حملے کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو شکایت کا خط بھیجا ہے۔
اقوام متحدہ: لبنان نے منگل کو بیروت میں اسرائیل کے مہلک حملے کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو شکایت کا خط بھیجا ہے۔
لبنانی مشن میں اقوام متحدہ کی ترجمان کاٹیا بدر نے یہ اطلاع کو دی ہے۔
محترمہ بدر نے کہا ’’لبنان نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کے بارے میں سلامتی کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو اسی طرح کا خط بھیجا تھا، جس میں دو لبنانی اور پانچ فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔‘‘
اسرائیل کے ڈرون حملے کا بنیادی ہدف مارےگئے لوگوں میں سے ایک فلسطینی تحریک حماس کے نائب سیاسی رہنما صالح العروری تھے۔
خط میں اس حملے کو 8 اکتوبر سے لبنان کے خلاف اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی بڑھتی ہوئی دشمنانہ کارروائیوں کے سلسلے کا ’’سب سے خطرناک باب‘‘ قرار دیا گیا ہے۔