جرائم و حادثات

مکان کے سامنے لیمو، کالے رنگ کے دھاگے،انٹرمیڈیٹ طالبہ کی خودکشی

مکان کے سامنے لیمو، کالے رنگ کے دھاگے اور دوسری اشیا دیکھ کر خوفزدہ انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: مکان کے سامنے لیمو، کالے رنگ کے دھاگے اور دوسری اشیا دیکھ کر خوفزدہ انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں ڈھونگی بابا گرفتار
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو

یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے کلثوم پورہ میں پیش آیا۔ اس لڑکی کی شناخت نوئیا کے طورپرکی گئی ہے۔

اس کے ارکان خاندان نے کہا کہ یکم جون کو اماوس کے دن ان کے مکان کے سامنے لیمو، کالے دھاگے،گڑیا اور دیگر چیزیں پڑی تھیں جن کو دیکھ کر نوئیا گھبراگئی۔

اس کے بعد سے ہی وہ مایوس نظرآرہی تھی۔

ایک مرتبہ پھر7 جون کو بھی گھر کے سامنے لیمو، کالے دھاگے،گڑیا اور دیگر چیزیں پڑی ہوئی پائی گئیں۔

اس کو دیکھ کر اس کی تشویش بڑھ گئی۔اس نے چند منٹ بعد اپنے کمرہ میں جاکر پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔  

تین بہنوں میں نوئیا دوسری لڑکی ہے۔